کسی بھی وقت تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال

42 مطالبات پر مشتمل 7 تنظیموں کی ہڑتال کی نوٹس
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ آر ٹی سی کی 7 تنظیموں نے اپنے 42 مطالبات پر مشتمل ہڑتال کی نوٹس آج آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر رمنا راؤ کو پیش کیا ۔ قبول نہ کرنے کی صورت میں 24 مئی کے بعد کسی بھی وقت ہڑتال شروع کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ سرکاری ملازمین اور ٹیچرس تنظیموں سے کابینی سب کمیٹی مذاکرات مکمل کرچکی ہے ۔ دوسری جانب آر ٹی سی کی تنظیموں نے اپنے مطالبات پر مشتمل ہڑتال کی نوٹس آج آر ٹی سی ، ایم ڈی کے حوالے کی ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا اور اس کو حل نہ کرنے کی صورت میں جاریہ ماہ 24 مئی کے بعد ریاست بھر میں کسی بھی وقت ہڑتال شروع کردینے کی دھمکی دی ہے ۔ 7 تنظیموں نے اپنی ہڑتالی نوٹس میں بتایا کہ 2017 سے عمل ہونے والے تنخواہوں کے معاہدے پر ابھی تک عمل نہ ہونے کی شکایت کی ۔ کم از کم تنخواہیں 24 ہزار تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی انکریمنٹ پر فی سلاب 6 فیصد بیسک پر عمل کرنے پر زور دیا ۔ حکومت کی جانب سے آر ٹی سی کو جاری کیے جانے والے رعایت کے بقایا جات اور بس پاسوںکی رعایت کے بقایا جات فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تاملناڈو کے طرز پر ڈیزل پر عائد ہونے والے بوجھ کو حکومت ہی برداشت کرنے کی ہڑتالی نوٹس میں مطالبہ کیا ۔۔