حیدرآباد5دسمبر(یواین آئی)اے پی کانگریس کے سابق لیڈر ایل راج گوپال نے آج وضاحت کی ہے کہ انہوں نے کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے تلنگانہ انتخابات کے نتائج کاسروے نہیں کیا ہے ۔راج گوپال جو اپنے انتخابی سروے کے لئے مشہور ہیں، نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیش گوئی کی تھی کہ تلنگانہ میں عظیم اتحاد کو واضح سبقت ملے گی۔ان کے اس سروے پر حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈروں کے اعتراض کے بعد آج راج گوپال نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے یہ نشاندہی کہ انہوں نے گزشتہ روز یہ نہیں کہا تھا کہ کس جماعت کو کتنی نشستیں حاصل ہوں گی،راج گوپال نے کہاکہ انہوں نے تلنگانہ کے کارگزار وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ بعض امیدواروں کو تبدیل کرے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے ایس سیز اور ایس ٹیز حکمران جماعت ٹی آرایس کے خلاف ہوگئے ہیں کیونکہ ٹی آرایس ڈبل بیڈر وم کی اسکیم ، ان کے لئے تین ایکڑ اراضی اور ایس ٹی کے ریزرویشن کی حد میں اضافہ میں ناکام ہوگئی ہے ۔