نئی دہلی ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملک بھر میں سیوینگس ( بچت ) کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت نے آج کسان وکاس پتر کا دوبارہ آغاز کیا ہے ۔ تاکہ غریبوں میں کفایت شعاری کے لیے ترغیب کے ساتھ سرکاری اسکیمات پر اعتماد میں اضافہ کیا جاسکے اور انہیں دھوکہ بازوں سے تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔ گذشتہ دو تین سال کے دوران ملک میں سیوینگس کی شرح 30 فیصد سے کم ہوگیا جو کہ سب سے زیادہ 36.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ جس کے پیش نظر عوام میں رقومات کی بچت اور محفوظ سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے کسان وکاس پتر کا دوبارہ احیاء کیا گیا ہے ۔۔