کسان نے پیاز کی 51 پیسے فی کیلو خریدی رقم بطور احتجاج وزیراعلیٰ کو منی آرڈر کردی

ناسک (مہاراشٹرا) 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک کسان کی جانب سے پیاز کی ہول سیل مارکٹ میں کم قیمت پر خریدی رقم کو وزیراعظم کو منی آرڈر کرنے کے واقعہ کے بعد ایک اور کسان نے آج جس کا نام چندر کانت دیشمکھ جو اندر سول یولہ تحصیل کا رہنیو الا ہے 545 کیلو گرام پیاز کو اگریکلچر پراڈکٹ مارکٹ میں فروخت کردینے کے بعد حاصل شدہ 216 روپئے رقم کو وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو منی آرڈر کردی۔