کسانوں کے مسائل پر وائیٹ پیپر جاری کرنے تلگودیشم کا مطالبہ

حیدرآباد 4 اکٹوبر ( آئی این این ) تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا نے آج ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں سے متعلق مسائل پر وائیٹ پیپر جاری کرے ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایل رمنا نے واضح کیا کہ چیف مسنٹر کے چندر شیکھر راؤ نے یہ ادعا کیا ہے کہ ریاست میں 24 لاکھ کسانوں کو عدم بقایہ جات کا سرٹیفیکٹ جاری کیا گیا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ اس دعوی کے و دیگر مسائل پر وائیٹ پیپر جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فصلوں کے قرض معافی کے مسئلہ میں حقیقی اعداد و شمار کو چھپا رہی ہے ۔