حیدرآباد 31 جنوری ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی نے کسانوں کے مسائل پر اپنی ریتو دیکشا ( بھوک ہڑتال ) کا آج آغاز کیا ۔ یہ بھوک ہڑتال 48 گھنٹوں کی ہے ۔ اس موقع پر کسانوں اور پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے اے پی کے قائد اپوزیشن نے کہا کہ وہ ریاست میں کسانوں کی تائید کرتے ہیں کیونکہ برسر اقتدار تلگودیشم نے جھوٹے وعدوں کے ذریعہ انہیں دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کسانوں اور ڈواکرا گروپس کے قرضہ جات معاف کرنے کا اعلان کیا تھا حالانکہ یہ وعدہ قابل عمل نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نائیڈو اقتدار پر آنے کے بعد ان وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔