حکومت آندھراپردیش کا جی او جاری، خواتین کو بھی مالی امداد
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش نے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کے معاملہ میں پہل کی ہے اور اس پہل کے ایک حصہ کے طور پر آندھرا پردیش میں ’ ریتو سادھیکارا کارپوریشن ‘ ( فارمرس ایمپاورمنٹ کارپوریشن ) کا قیام عمل میں لاتے ہوئے حکومت آندھرا پردیش نے آج باقاعدہ طور پر جی او جاری کی ہے اس کارپوریشن کے ذریعہ بتایا جاتا ہے کہ کسانوں اور ڈاکرا قرضہ جات معاف کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں بنیادی طور پر حکومت آندھرا پردیش نے مذکورہ کارپوریشن کا ایک کروڑ روپئے کا مالیہ فراہم کرتے ہوئے آغاز کیا ہے ۔ اس کارپوریشن کے لیے پانچ اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی کا تقرر کی ہے اور قرضہ جات معاف کرنے کے لیے 5 ہزار کروڑ روپئے اس کمیٹی کے تفویض کیے گئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ فارمرس ایمپاورمنٹ کارپوریشن کے لیے کمشنر زراعت ریاست تلنگانہ نوڈل آفیسر ہوں گے ۔ جب کہ محکمہ جات فینانس زراعت سے متعلق پرنسپال سکریٹریز ڈائرکٹرس ہوں گے اور جاریہ ماہ 22 اکٹوبر سے وجئے واڑہ میں کارپوریشن اپنی کارکردگی کا آغاز کردے گا ۔۔