حیدرآباد۔/23ستمبر، ( این ایس ایس ) تلنگانہ بی جے پی ارکان اسمبلی اور رکن قانون ساز کونسل نے نظام کالج سے اسمبلی تک ایک ریالی نکالی اور کسانوں کی خودکشی کے خلاف احتجاج کیا۔ ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے گئے۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر لکشمن نے کہا کہ وہ اسمبلی میں کسانوں کی خودکشی کے مسئلہ کو اٹھائیں گے اور کسانوں کے حق کیلئے لڑیں گے۔ کسانوں کی خودکشی کیلئے ٹی آر ایس حکومت کی پالیسی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام حکومت سے ناراض ہیں۔