کسانوں کیلئے چیانل موسوم کیا جائے گا : حکومت

نئی دہلی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت کی جانب سے بہت جلد کسانوں کیلئے 24گھنٹے چلنے والا ایک چیانل شروع کیا جائیگا جس میں زراعت اور اس سے مربوط مسائل کو پیش کیا جائے گا ۔ کسان برادری کی رہنمائی کیلئے مختلف معلومات بھی فراہم کئے جائیں گے ۔ اس چیانل کا نام ’’ ڈی ڈی کسان‘‘ ہوگا ۔ حکومت اور پرسار بھارتی اس منصوبے کو قطعیت دینے پر کام کررہے ہیں۔