حیدرآباد /25 مئی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کسانوں کسانوں کو 5 لاکھ روپئے لائف انشورنس فراہم کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کسانوں پر ایک روپئے کا بوجھ عائد کئے بغیر حکومت کی جانب سے پریمیم ادا کرنے کا ا علان کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے پرگتی بھون میں آج ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کرتے ہوئے کسانوں کو لائف انشورنس کی فراہمی کے علاوہ دوسرے امور کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ملک کی منفراد اور مثالی اسکیم ہے ۔ جس پر ملک کے کسی بھی ریاست میں عمل نہیں کیا گیا ۔ اس اسکیم پر عمل کرنے والی تلنگانہ واحد ریاست رہے گی ۔ چیف منسرٹ نے کہا کہ 15 اگست سے ریتو لائف انشورنس اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے کسانوں میں انشورنس سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ انشورنس کی پریمیم ادائیگی کیلئے بجٹ میں فنڈز کی گنجائش فراہم کرتے ہوئے ہر سال یکم اگست کو ہی پرمیم ادا کردی جائے گی ۔ عوام کی بھروسہ مند لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا سے کسانوں کو انشورنس فراہم کرنے کیلئے حکومت تلنگانہ نے معاہدہ کیا ہے ۔ فوت ہونے والے کسان کے ارکان خاندان کو اندرون 10 یوم 5 لاکھ روپئے انشورنس فراہم کرنے کی اسکیم تیار کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں چھوٹے کسانوں کی تعداد 93 فیصد ہے ۔ اندرون ایک ایکر اراضی رکھنے والے 18 لاکھ کسان ہیں ایل آئی سی اور دیگر انشورنس کمپنیوں کے قواعد کے مطابق اندرون 18 تا 60 سال کے عمر والوں کی ہی انشورنس فراہم کیا جاتا ہے ۔ لہذا اس انشورنس اسکیم میں 18 تا 59 سال عمر کے کسانوں کے ناموں کا ہی اندراج کیا جائے گا ۔ آدھار کارڈ میں اندراج کو بنیاد بنایا جائے گا ۔