کسانوں کا احتجاج پرتشدد ہوگیا ، 18 زخمی ، بسیں نذرآتش

متھرا۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گوکل بیاریج کی تعمیر کے سبب زیرآب آجانے والی اپنی اراضی کے لئے معاوضہ کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سینکڑوں کسانوں نے آج راستہ روک دیا، دو بسیں جلا دیئے اور پولیس کے ساتھ جھڑپ کی جس نے لاٹھی چارج کیا جس سے 18 افراد زخمی ہوگئے اور بھگدڑ میں 5 پولیس ملازمین کو بھی زخم آئے۔ پولیس کے مطابق بی جے پی کارکنوں کی قیادت میں سینکڑوں کسانوں نے اس بیاریج کے قریب گوکل ۔ متھرا روڈ پر راستہ روک دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے احتجاجیوں کو منانے کی کوشش کی ۔