کسانوں نے سڑکوں پر دودھ پھینک کر مظاہرہ کیا

احمد آباد، 5جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں کسانوں کی بلاتاخیر قرض معافی کے مطالبے پر آج او بی سی ایکتا منچ اور ٹھاکورسینانے کئی مقامات پر سڑکوں پر دودھ پھینک کر مظاہرہ کیا اور ریاست کی ڈیریوں کو دودھ کی فراہمی بند نہیں کرنے پر آج رات سے گھیراؤ کی دھمکی دی۔دونوں تنظیموں کے قائدین الپیش ٹھاکر، جنہوں نے ریاست میں شراب بندی کیلئے سخت قانون لانے حکومت پر دباؤ بنانے کی کامیاب مہم چلائی تھی اور ان کے تقریبا 40 دیگر حامیوںکو یہاں ایس جی ہائی وے پر جائیڈس ہاسپٹل چوراہا کے قریب سڑک پر دودھ پھینک کر مظاہرہ کرنے کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج تقریباً آٹھ سے دس ہزار گاؤں کے دودھ سے جڑے کسانوں نے دودھ کی فراہمی بند کردی ہے جس کا اثر کل نظر آئے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں دو اہم ڈیریوں کے منتظم ریاستی وزیر شنکر چودھری اور جیٹھا بھرواڑ کسانوں کی قرض معافی کے خواہاں نہیں ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ڈیریوں نے دودھ کی فراہمی بند نہیں کی تو ان کی تنظیم ان کاگھیراؤ کرے گی۔ادھر اس مظاہرے اور آج دودھ کی فراہمی ٹھپ رہنے سے متعلق افواہوں کے درمیان پوری ریاست میں دودھ کی فراہمی عام دنوں کی طرح ہی رہی۔
تیجسوی اور تیج پرتاپ کو برخاست کریں:سشیل مودی
نئی دہلی، 5جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد کے بیٹوںتیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو کے خلاف بے نامی جائیدادکے معاملے میں کارروائی کرنے اور انہیں کابینہ سے نکال باہر کرنے کا آج مطالبہ کیا۔بہار اسمبلی میں بی جے پی لیڈر اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے آج اپنی یوم تاسیس کے موقع پر ملک بچاؤ ریلی کا انعقادکیا ہے ، جو دراصل لالو پرساد کی بے نامی پراپرٹی بچاؤ ریلی ہے ۔