ممبئی۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ میں 2013ء کا اختتام اور 2014ء کا آغاز سنسنی خیز رہا جہاں بالی ووڈ کے کئی جوڑے ایک دوسرے کے قریب آئے، کئی خفیہ شادیاں ہوئیں اور طلاق بھی ہوئی جو توجہ کا مرکز رہیں اور اب بالی ووڈ سے ایک اور خوشخبری ملی ہے یعنی ایکٹریس کرینہ کپور حاملہ ہیں۔ سیف علی خاں کے ساتھ 2012ء میں شادی کرنے والی کرینہ کپور ہمیشہ یہ کہتی رہی تھیں کہ فی الحال وہ ماں بننے کے موڈ میں نہیں ہیں لیکن اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کرینہ بھی ماں بننے کا اعزاز حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
میاں بیوی یعنی سیف۔ کرینہ اپنے خاندان میں ایک نئے مہمان کی آمد کے منتظر ہیں۔یاد رہے کہ ایشوریہ رائے اور ابھیشک کے گھر اولاد ہونے کے بعد فلمی شائقین کو کرینہ اور سیف کے گھر سے بھی جلد سے جلد کوئی خوشخبری سننے کی امید تھی۔ یوں تو کرینہ کپور نے حاملہ ہونے کی بات ضرور کی ہے لیکن اس کی باقاعدہ توثیق نہیں ہوئی ہے۔