کرینہ کپور سنگھم 2 کیلئے مرہٹی سیکھ رہی ہیں

کرینہ کپور اب مرہٹی سیکھنے میں مصروف ہیں کیونکہ وہ روہت شیٹی کی فلم سنگھم 2 میں ایک مہاراشٹرین لڑکی کا رول نبھارہی ہیں اس فلم سے متعلق کرینہ سے پہلے اور بھی ہیروئنوں کو لئے جانے کی خبریں تھیں لیکن بالآخر اس فلم میں اجئے دیوگن کے مقابل کرینہ کپور کو ہی فائنل کر لیا گیا ہے فلم کی شوٹنگ کی شروعات کیپ ٹاون ساوتھ افریقہ میں کی جارہی ہے ۔ روہت اس فلم کو اسی سال 15 اگسٹ کو ریلیز کرنا چاہتے ہیں ۔

شاہ رخ خان کی فلم سے دینوموریہ کی واپسی
وکرم بھٹ کی سوپر ہٹ فلم ’’ راز ‘‘ سے دھماکہ دار انٹری لینے والے بالی ووڈ اسٹار دینوموریہ کافی وقت سے فلموں سے دور ہیں اور اب تو انہیں چھوٹی فلمیں بھی ملنی بند ہوگئیں تھیں لیکن اب انہیں فرح خان کی فلم ہیپی نیوایر میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک مہمان رول ادا کرنے کا موقع دیا گیا ہے وہ اس فلم میں خود اپنا کردار یعنی اسٹار دینوموریہ کے طور پر دکھائے جائینگے جو ڈانس شوز آرگنائز کرتے دکھائے جائینگے بہرحال چھوٹے ہی رول میں صحیح دینو آپ کی فلموں میں واپسی تو ہونے جارہی ہے ۔