سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ہر اداکارہ کام کرنا چاہتی ہے اور اب خبر ہے کہ اپنے اختلاف کو دور کرتے ہوئے کرینہ نے سنجے لیلا بھنسالی سے ملاقات کی ہے دونوں نے اپنے درمیان کی تمام غلط فہمیوں کو بھی دور کرلیا یہ غلط فلمیاں تب ہوئی تھیں جب کرینہ سنجے کی فلم رام لیلا سے باہر چلی گئی تھیں کرینہ کپور نے بھنسالی کی آنے والی فلم ’’ گبر ‘‘ میں آئٹم گیت کرنے کیلئے ہاں بھی کردی ہے ۔ کرینہ کو آج بھی بھنسالی کی فلم رام لیلا چھوڑنے کا افسوس ہے کیونکہ اس فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے ایسے میں کرینہ اب بھنسالی گروپ کا کوئی بھی آفر چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں سو انہوں نے بھنسالی کے آئٹم گیت کیلئے ہی ہاں کردی ۔