ماسٹر شیف پونت مہتا پکوان کے طریقے بتائیں گے ، شرکت کے لیے رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد۔12ستمبر(سیاست نیوز ) حیدرآباد کے بعد اب کریم نگر میں سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کے اشتراک سے چھٹا مفت کوکری کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جو صرف خواتین کے لئے ہے یہ کلاسیس 16ستمبر کے روز ضلع مانیرگارڈن ‘ ویکلی مارکٹ اشوک نگر ‘ کریم نگر میں صبح 10تا 2:30بجے تک منعقد ہوں گے ۔ کلاس میں حصہ لینے کے لئے اپنے نامو ں کا رجسٹریشن لازمی ہے۔ خواہش مند خواتین او رلڑکیاں اپنا نام ‘ عمر ‘ قابلیت اور پتہ لکھ کر واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ 8919493509پر ارسال کریں۔ پکوان کی دنیا کے شہرت یافتہ ماسٹر شیف پونت مہتا اس کوکری کلاس میں دنیا بھر کے کھانوں کے پکوان کا طریقہ بتائیں گے۔خواتین او رلڑکیوں میں پکوا ن کے شوق او رذوق میںاضافے کی غر ض سے منعقد کئے جانے والے اس کوکری کلاس میں رجسٹریشن کے ذریعہ حصہ لینے والی خواتین و لڑکیوں کے لئے یہ سنہری موقع ہوگا کہ وہ ذائقہ دار پکوان کے متعلق جانکاری کے لئے ماسٹر شیف پونت مہتا سے راست طور پر معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پکوان کا طریقہ کار ‘ مصالحہ جات کا استعمال سے لے کر تیار ڈشوں کو خوبصورت انداز میں سجاکر رکھنے تک کا طریقہ ماسٹر شیف پونت مہتا بتائیں گے۔خواہش مند خواتین او رلڑکیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ساتھ ایک کاپی اور قلم ضرور رکھیں تاکہ ماسٹر شیف پونت مہتا کے بتائے ہوئے طریقہ کار کو نوٹ کرسکیں۔ چھوٹے بچوں کو ساتھ لانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ ۔