حیدرآباد 8 مارچ (دکن نیوز) مسلم بہبود کمیٹی کریم نگر کے زیر اہتمام ہفتہ 14 مارچ‘ 10 بجے دن تا 4 بجے شام ادارہ سیاست اور ایم ڈی ایف کے تعاون و اشتراک سے 40 واں دوبدو ملاقات پروگرام شہر کریم نگر میں منعقد ہوگا۔ سید محی الدین صدر مسلم بہبود کمیٹی کے بموجب کریم نگر میں تیسرا دوبدو ملاقات پروگرام ہے جس میں مسلم والدین و سرپرست اپنے لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں موزوں رشتوں کا انتخاب کریں گے ۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ایم ڈی ایف کے عہدیداروں جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف‘ ایم اے قدیر نائب صدر ‘ محمد خواجہ معین الدین ‘احمد صدیقی میکش آرگنائزنگ سکریٹری اور محمد نصر اللہ خان پبلیسٹی سکریٹری کو شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔