کریم نگر ایم ایل اے کملاکر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس پارٹی نے ٹی آر ایس قائدین کو بے نقاب کرنے کی اپنی کوششوں کو تیز کردیا ہے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکایات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ کریم نگر رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کے خلاف انتخابی ضابطے اخلاق کی خلاف ورزی کا ایک کیس درج کیا گیا ۔ صدر ضلع پردیش کانگریس کمیٹی کے مرتیانجم نے ضلع کلکٹر اور الیکشن آفیسر سرفراز احمد اور کمشنر پولیس کملاسین ریڈی کو مطلع کیا کہ ٹی آر ایس قائدین مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ اس شکایت پر ون ٹاون پولیس نے کملاکر اور دیگر تنظیموں کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ اجازت کے بغیر جلسہ عام منعقد کرنے کا نوٹ لیتے ہوئے ضلع الیکشن آفیسر سرفراز احمد نے کہا کہ تلنگانہ سمکرتیکا ویبھاگم کے خلاف بھی سخت نوٹ لیا جائے گا ۔۔