حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) شیعہ اسماعیلی فرقہ کے امام پرنس کریم آغا خان نے آج آندھراپردیش و تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے یہاں ملاقات کی اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک اور اس کے معاون اداروں کی دونوں ریاستوں میں سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ راج بھون کے جاری کردہ بیان کے مطابق آغا خان نے گورنر کو اے پی اور تلنگانہ میں آئندہ پانچ سال کے دوران فلاحی و رفاہی سرگرمیوں کے منصوبوں سے واقف کروایا۔