کریمیا پر قبضہ کرنے خفیہ کارروائی : صدر روس ولادیمیر پوٹن

ماسکو ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن نے ایک تحریک کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روس میں کریمیا الحاق کے خفیہ احکام جاری کئے تھے اور بیان کیا کہ روسی فوج کیسے یوکرین کو بچانے کیلئے جنگ کرنے تیار تھی۔ یوکرین کے سابق صدر روس حامی تھے۔ کل ایک ٹریلر کی نمائش کی گئی جو سرکاری ٹی وی پر ’’گھر کی طرف روانگی‘‘ کے نام سے دکھایا جائے گا۔ پوٹن نے کھل کر ماسکو کے متنازعہ طور پر ایک سال قبل کریمیا پر قبضہ کرنے کی کارروائی پر اظہارخیال کیا ہے۔ پوٹن نے یاد دہانی کی کہ صیانتی افواج کے سربراہوں کے ساتھ رات بھر اجلاس منعقد کیا گیا تاکہ معزول صدر وکٹر یانوکووچ کو دوبارہ وطن واپس لایا جاسکے۔ وکٹر یانوکووچ مغرب حامی انقلاب کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف سے فرار ہوکر ماسکو پہنچے تھے۔ 7 بجے صبح اجلاس ختم ہوا۔ پوٹن نے کہا کہ جب ہم روانہ ہو رہے تھے تو انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ کریمیا کو روس میں دوبارہ شامل کرنے کیلئے کام شروع ہوجانا چاہئے۔ 4 دن بعد فبروری 2014ء کے اجلاس میں نامعلوم فوجیوں نے کریمیا کی پارلیمنٹ پر قبضہ کرلیا اور ارکان پارلیمنٹ نے عاجلانہ طور پر نئی حکومت کی تائید میں رائے دی۔ چنانچہ یوکرین کو 18 مارچ کو روس میں شامل کرلیا گیا۔