سرینگر۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کرکٹ اسوسی ایشن میں کئی کروڑ روپئے کے اسکام کے ضمن میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ کو حصول ضمانت کیلئے حاضری کی ہدایت کی ہے۔ عبداللہ کے وکیل کی طرف سے پیش کردہ درخواست پر عبوری حکم جاری کیا گیا ہے۔ وکیل صفائی نے سابق چیف منسٹر کو شخصی حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی تھی۔ سرینگر کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے تاہم کہا کہ ضمانت حاصل کرنے کیلئے ملزم کو عدالت میں شخصی حاضر ہونا ہوگا جس کے بعد ہی استثنیٰ کیلئے ان کی درخواست پر سماعت کی جائے گی۔ عدالت نے اس مقدمہ کی آئندہ سماعت 29 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔