کرکرے نے ہندو دہشت گرد کبھی نہیں کہا: فرنویس

اندور۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے کہا کہ ریاست کی اے ٹی ایس کے سابق سربراہ ہیمنت کرکرے نے کبھی بھی ہندو دہشت گردی کی اصطلاح استعمال نہیں کی۔ انہوں نے اس جارحانہ تبصرے کو مسترد کردیا جو پرگیا سنگھ ٹھاکر نے آنجہانی ہیمنت کرکرے کے خلاف استعمال کیا تھا پرگیا ٹھاکر بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار ہیں اور فرنویس بی جے پی کے چیف منسٹر مہاراشٹرا ہیں۔