چینائی۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انا ڈی ایم کے کے صدر کرونا ندھی اور ڈی ایم کے صدر جئے للیتا جو ایم جی رام چندرن کی جانشین بنی تھیں کے گزرجانے کے بعد ٹاملناڈو کی پانچ دہائیتوں پر مشتمل سیاسی وراثت کا بھی ان دونوں کرشماتی شخصیتوں کے ساتھ ہی خاتمہ ہوگیا۔ کروناندھی کے گزرجانے کے بعد انا ڈی ایم کے میں کیا جانشینی کی جنگ چھڑ جائے گی یا پھر ان کے بیٹے اسٹالن جس کو کرونا ندھی نے اپنی زندگی میں جانشین مقرر کردیا تھا باگ ڈور سنبھالیں گے؟ایک عجیب اتفاق ہے کہ سال 2016ء میں جئے للیتا 75 دن کی دواخانے میں شرکت کے بعد گزر گئیں اور کرناندھی بھی پس منظر میں چلے گئے اور کچھ اور علالت کے بعد کل دنیاسے چل بسے۔ کروناندھی جو اپنی گرجدار آواز کے لیے شہرت رکھتے تھے ہوائی نالی کے ایک آپریشن کیب عد اپنی آواز کھوچکے تھے اور اس کے بعد وہ آہستہ آہستہ سیاسی افق سے غائب ہوتے چلے گئے اور 94 سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے وہ شاذ وو نادر ہی کسی سیاست پلیٹ فارم پر نظر آتے تھے۔
کروناندھی کے آبائی گائوں میں غم کی لہر
ناگاپٹنم (ٹاملناڈو) ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹامل ناڈو کے سابق چیف منسٹر ایم کرونا ندھی کے آبائی گائوں تریکولائی میں جیسے ہی ان کی موت کی خبر پہنچی غم کی لہر دوڑ گئی۔ لوگ بڑی تعداد میں ان کے موروثی مکان پہنچے ا ور دکھ کا اظہار کیا۔ اس گائوں کے لوگوں نے ڈی ایم کے کے بزرگ قائد کے مکان پہنچ کر ان کی تصویر پر گلہائے خراج عقیدت پیش کیا۔ کروناندھی 3 جون 1924ء کو اس گائوں میں پیدا ہوئے تھے اور یہاں ان کا بچپن گزرا تھا۔ گائوں کے بیچ میں واقع ان کے موروثی مکان میں اب ان کی والدہ کا مجسمہ اور دو لائبریریاں ہیں جو ان کے والدین موتھویلور نولاگام اور انجوگم پدیپاگم سے موسوم ہیں۔