کروناندھی کے انتقال پر کے سی آر کا اظہار تعزیت

حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے سابق چیف منسٹر و سربراہ ڈی ایم کے کروناندھی کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کیا۔ کروناندھی کو تلنگانہ عوام کی جانب سے تعزیت پیش کرنے چیف منسٹر کے سی آر 8 اگسٹ کو صبح چینائی روانہ ہونگے۔ چیف منسٹر نے کروناندھی کے انتقال کو ملک بالخصوص ٹاملناڈو کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوام کے دلوں میں اپنے لئے جگہ بنانے والے کروناندھی نے ملک کی سیاست میں اہم رول نبھایا۔ انھوں نے کہاکہ عوام کو سیاسی طور پر باشعور بنانے والے چند شخصیتوں میں کروناندھی کا شمار ہوتا ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر عظیم قائد کو تلنگانہ عوام کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرنے کل صبح چینائی روانہ ہوں گے۔