چینائی۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کئی چیف منسٹرس اور سیاسی قائدین نے آج یہاں راجاجی ہال میں ڈی ایم کے سربراہ ایم کرونا ندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کرناٹک کے چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی، کیرالا کے چیف منسٹر پنارائی وجین چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر رائو، سی پی آئی ( ایم) جنرل سکریٹری پرکاش کرت، کیرالا اور اترپردیش کے سابق چیف منسٹرس بالترتیب اومین چنڈی اور اکھلیش یادو ان قائدین میں شامل ہیں جنہوں نے آنجہانی قائد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چنڈی نے کہا کہ ’’وہ ہمارے ملک کے ایک بلند قامت سیاسی قائد تھے اور ایک بہت اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے، جب وہ چیف منسٹر تھے تو انہوں نے کیرالا اور کیرالا والوں کا بہت خیال رکھا تھا۔ میں ہمارے اچھے تعلقات کو یاد کرتا ہوں۔