کرن کمار ریڈی کی پارٹی شمشان گھاٹ جائے گی: جئے رام رمیش

راجمندری 11 مارچ (این ایس ایس) سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی پر شدید تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے کہاکہ کرن کمار نے جو پارٹی قائم کی ہے، اِس کا بالآخر انجام شمشان گھاٹ میں ہوجائے گا۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہاکہ کانگریس ہائی کمان نے اب تک کرن کمار ریڈی کی بکواس کو برداشت کیا جنھوں نے لکشمن ریکھا کو عبور کی تھی۔ ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر اُنھوں نے پارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کی ۔ پارٹی نے اِن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور صبر و تحمل سے کام لیا لیکن اب وہ اپنے انجام کو پہونچ جائیں گے۔