حیدرآباد 28 فروری (آئی این این) آندھراپردیش میں صدر راج نافذ کرنے کے مرکز کے فیصلہ کے چند گھنٹوں کے اندر ریاستی پولیس نے سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کو حاصل سکیورٹی ہٹادی۔ ذرائع کے مطابق کرن کمار ریڈی کے قافلے سے 5 کاریں اور ایک ایمبولنس کو نکال دیا گیا ہے اور اِن کی سکیورٹی دیگر تمام سابق چیف منسٹروں کی طرح ہوگی۔ اب اِن کے قافلہ میں ایک بلٹ پروف گاڑی اور دو معمول کی کاریں ہوں گی۔ اِن کی رہائش گاہ کے اطراف سکیورٹی کو بھی گھٹادیا گیا ہے۔