کرن کمار ریڈی کا آج دورۂ دہلی

کرن کمار ریڈی کا آج دورۂ دہلی
حیدرآباد۔ 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کل دہلی روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کانگریس زیراقتدار ریاستوں کے چیف منسٹرس کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کا یہ دورہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ ریاست کی تقسیم پر پارٹی ہائی کمان کی وہ حکم عدولی کررہے ہیں۔ اے آئی سی سی سکریٹری و ریاستی کانگریس اُمور انچارج ڈگ وجئے سنگھ نے اگرچہ کہا تھا کہ کرن کمار ریڈی پارٹی ہدایات کی تعمیل کریں گے لیکن چیف منسٹر ہر بار یہ کہتے جارہے ہیں کہ ریاست کو تقسیم سے بچانے کیلئے وہ آخری وقت تک کوشش کرتے رہیں گے۔ دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ اسپیکر این منوہر تقسیم کے عمل پر اسمبلی سیشن کے دوران اختیار کردہ طریقہ کار کا جائزہ لینے کیلئے اس وقت اترپردیش کے دورہ پر ہیں۔