کرن کمار ریڈی و لگڑا پاٹی کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ : جی ویویک کا بیان

حیدرآبا د۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) سابق سینئر قائد کانگریس و رکن پارلیمنٹ مسٹر جی ویویک نے سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی اور سابق ایم پی لگڑا پاٹی راج گوپال کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر کے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان دونوں نے سیما آندھرا و تلنگانہ عوام کے مابین تفرقہ پیدا کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹی آر ایس مسٹر چندرشیکھرراؤ نے جس تلنگانہ کا خواب دیکھا تھا اس تلنگانہ کی تعمیر کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ مسٹر ویویک نے کرن کمار ریڈی اور راجگوپال پر الزام عائد کیا ہے کہ غلط راہ بتاتے ہوئے بیوقوف بنایا ہے ۔ لہذا ان کو سزا دی جائیگی ۔