کرن کابینہ عبوری فرائض انجام دے گی ، چیف سکریٹری کا اعلامیہ جاری

حیدرآباد /21 فروری ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری پی کے موہنتی نے چیف منسٹر کے عہدہ سے کرن کمار ریڈی اور ان کی مجلس وزراء کے استعفے کی منظوری اور گزٹ میں اشاعت سے متعلق دو سرکاری حکمنامے ( جی اوز ) نمبر 51 اور 52 جاری کئے ۔ چیف سکریٹری نے ان دو حکمناموں کی اجرائی کے ذریعہ کرن کمار ریڈی اور ان کی مجلس وزراء کو متبادل انتظامات تک اپنے عہدوں پر برقرار رہنے کا اختیار دیا ہے ۔ کرن کابینہ میں 35 وزراء ہیں۔