یوں تو کرن جوہر کو فلمیں بنانے کے معاملے میں فیکٹری کہا جارہا ہے لیکن انکی فلم شدھی کاسٹنگ سے ہی آگے نہیں بڑھ رہی ہے ابتدائی طور پر اس فلم کی ہیروئین کبھی کرینہ کپور اور کبھی دیپیکاپدوکون کو لئے جانے کی خبریں تھیں لیکن اب اس فلم سے متعلق چونکا دینے والی یہ خبر آئی ہے کہ فلم کو اس کے ہیرو رتیک روشن نے ہی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد کرن جوہر نے اس خبر کو زیادہ گرم نہ ہونے دیتے ہوئے رتیک کی جگہ رنویر سنگھ کو سائن بھی کر لیا ہے ۔
فلم ہائی وے 6 ریاستوں میں شوٹ کی گئی
ڈائرکٹر امتیاز علی اپنی فلم ’’ ہائی وے ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران الجھن میں تھے اس فلم کی شوٹنگ ایک کچی کہانی اور ہاتھ کے کیمرے کے سہارے ملک کے چھ الگ الگ ریاستوں میں کی گئی اس فلم میں بھی وہ اپنی پیشکش کو ایک نئے معیار تک لے گئے ہیں ۔ امتیاز نے بتایا کہ میرے دماغ میں ایک کہانی تھی لیکن ہم نے پوری فلم تقریباً بناکسی اسکرپٹ کے فلمائی ہے ۔