بالی ووڈ کی دوبڑی اداکاراؤں کو ایک ساتھ سلور اسکرین پر پیش کرنا فلم میکرز کے لئے اکثر ٹیڑھی کھیر ثابت ہوتا ہے۔ کرن جوہر جو کافی عرصہ سے ہند ۔ پاک کے موضوع پر ایک فلم بنانے کا ارادہ رکھتے تھے اب وہ اس پراجکٹ کو شدت کے نام سے شروع کریں گے اور کرن اب اسے پوری شدت کے ساتھ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مصروف ہوگئے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے اس فلم کی اسٹار کاسٹ بھی فائنل کرلی ہے کرن کے قریبی ذرائع کی مانیں تو عالیہ بھٹ اور ورون دھون اس فلم کا اہم حصہ ہوں گے۔ یہ ایک ملٹی اسٹار فلم ہوگی جس میں آدتیہ رائے کپور اور سوناکشی سنہا کے بھی اہم کردار ہوں گے یہ فلم اسی سال فلور پر چلی جائے گی۔
بابی دیول ’’ہاوز فلم 4 ‘‘ میں بڑے بالوں والے لک میں
ہاوز فلم سیریز کی چوتھی قسط کے طور پر بنائی جارہی فلم ہاوز فل 4 میں بابی دیول پھر ایک بار اپنی بڑے بال والے لک میں دیکھے جائیں گے۔ آفیشیل اطلاع کے مطابق یہ ایک کامیڈی فلم ہوگی جس کی کاغذی تیاریاں مکمل ہونے جارہی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا بھی جلد آغاز ہوگا۔ فلم کی مزید اسٹار کاسٹ کا بھی جلد ہی اعلان کردیاجائے گا۔
پرینکا چوپڑہ ’’میری کام‘‘ کے بعد نبھائیں گی پی ٹی اوشا کا کردار
بالی ووڈ ایکٹریس پرینکا چوپڑہ میری کام کے بعد اب ایک اور بائیوپک میں مرکزی کردار کرنے والی ہیں۔ یہ فلم اتھلیٹ اولمپین پی ٹی اوشا کی زندگی پر بنائی جائے گی جسے ساوتھ کی مشہور میکر ریوتی یس ورما بنا رہی ہیں جنہوں نے اس سے قبل تمل میں جون آر اور ماڈیڈ جیسی فلمیں بنائی ہیں۔ ریوتی کی یہ فلم 100 کروڑ کے بجٹ سے بنائے جانے کی خبر ہے جس کے لئے اے آر رحمان موسیقی فراہم کررہے ہیں۔ ریوتی کے مطابق وہ اس پراجکٹ پر کئی سال سے کام کررہی ہیں۔ یہ فلم ہندی کے علاوہ انگریزی، چینیز اور رشین زبانوں میں بنائی جائے گی۔ اس طرح انٹرنیشنل فیم پرینکا کی یہ میری کام کے بعد دوسری بائیوپک ہوگی۔