کرن بیدی نے لالہ لاجپت رائے کے مجسمہ پر بی جے پی اسکارف ڈالا

نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں بی جے پی کی چیف منسٹر امیدوار کرن بیدی نے آج مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کے مجسمہ پر بی جے پی کا اسکاف ڈالا، جس پر زبردست سیاسی تنازعہ پیدا ہوا ہے۔ کرشنا نگر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل اُنھوں نے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ اس حرکت پر عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے شدید تنقید کی ہے۔ بیدی نے لاجپت رائے کو خراج پیش کیا اور ان کے مجسمہ کی صفائی بھی کی۔ کرشنا نگر میں واقع اس مجسمہ پر زعفرانی پٹکا ڈالنے پر تنازعہ پیدا ہوا ہے۔

انگریزی ، مادری زبان کا متبادل نہیں
گورنر یوپی کا تاثر
الہ آباد 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر اترپردیش رام نائک نے سکنڈری سطح کی تعلیم تک ’’مادری زبان‘‘ کے استعمال کی پرزور وکالت کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں انگریزی مادری زبان کا متبادل نہیں ہوسکتی۔ انھوں نے یہاں الہ آبادیونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر کہاکہ انگلش کی نالج ضروری ہے۔ بلاشبہ یہ کارآمد زبان ہے لیکن اسے مادری زبان کا متبادل نہیں بنایا جاسکتا۔ گورنر نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ مادری زبان چاہے ہندی ہو یا کوئی اور زبان یہ انگریزی کا متبادل نہیں ہوسکتی۔