سری نگر، 26جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘پدماوت’ کے خلاف کرنی سینا کے تشدد کے ردعمل میں سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ ‘کرنسی سینا کے غندوں کو جیپ کے بونٹ سے باندھ کر اسکول بسوں اور سینما ہالوں کے سامنے پریڈ کیوں نہیں کرایا جاتا؟’۔انہوں نے کہا ‘کیا یہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کا ایک بہترین طریقہ نہیں ہے ؟’۔