کرنول کے وفد کی جناب عامر علی خاں سے اظہار تشکر

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول اور معہد سلیمان بن عثمان کرنول کے زیر اہتمام 18 مارچ کو منعقدہ تعلیمی شعور بیداری پروگرام اور حفاظ کرام کی دستار بندی پروگرام میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی شرکت پر مولانا حافظ عبدالغنی عمری اسٹیٹ سکریٹری جمعیت اہلحدیث آندھرا پردیش اور حافظ محمد عثمان کرسپانڈنٹ اسکول و معہد سلیمان بن عثمان نے دفتر سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خاں سے ملاقات کر کے ہدیہ تشکر ادا کیا اور مسلم امت کے لیے جناب عامر علی خاں کی مساعی کو سراہتے ہوئے تلنگانہ میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے وعدہ پر عمل آوری کے لیے حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے شروع کردہ تحریک کی ستائش کی اور کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کے خصوصا علاقہ رائلسیما کے مسلمان معاشی اور تعلیمی اعتبار سے پسماندہ ہیں یہاں پر بھی اسی طرح کی تحریک شروع کرنے کی تجویز پیش کی ۔ جس پر جناب عامر علی خاں نے غور کرنے کا تیقن دیا ۔۔