کرنول کے سری سیلم پروجیکٹ سے پانی چھوڑا گیا

حیدرآباد23اگست(یواین آئی)اے پی کے ضلع کرنول کے سری سیلم پروجیکٹ کے آٹھ دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا۔اس پروجیکٹ کے بالائی علاقوں میں شدید پانی کے بہاو کے پیش نظراس کے آٹھ دروازے کھولتے ہوئے نچلے علاقوں میں پانی چھوڑا گیا۔اس پروجیکٹ میں پانی کابہاو 2.71لاکھ کیوزک دیکھا گیاجس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 3.20لاکھ کیوزک پانی چھوڑا گیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب885فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 883.5فیٹ درج کی گئی ہے