کرنول میں انتخابی ڈیوٹی کے دوران خاتون عہدیدار کا انتقال

حیدرآباد۔/7مئی، ( سیاست نیوز) ریاست میں دوسرے مرحلہ کے تحت سیما آندھرا اضلاع میں آج منعقدہ رائے دہی کے دوران تین اموات کے واقعات پیش آنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ضلع کرنول کے کرشنا پورم موضع میں واقع پولنگ بوتھ پر انتخابی ڈیوٹی پر تعینات ایک عہدیدار عبداللہ بی کا قلب پر شدید حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ اسی طرح حلقہ اسمبلی نندیال میں واقع پولنگ بوتھ نمبر 69پر موجود وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے پولنگ ایجنٹ محبوب باشاہ کا بھی قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کرشنا کے گڈی واڑہ میں ایک موظف آر ٹی سی ملازم کی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے گھر واپس ہونے کے دوران دھوپ کی شدت کے باعث موت واقع ہونے کی اطلاع ہے۔