حیدرآباد ۔ /27 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں ادارہ جات مقامی کوٹہ کے تحت آندھراپردیش قانون ساز کونسل نشست کیلئے منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے تلگودیشم پارٹی امیدوار مسٹر کے ای پربھاکر نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اپنے اور ارکان خاندان کے اثاثہ جات وغیرہ کا بھی انکشاف کیا ۔ مسٹر کے ای پربھاکر کے اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق ان کے نام پر (4.26) کروڑ روپئے مالیت کی موئیبل ۔ "Moveble اور (11.53) کروڑ روپئے مالیت کی ’’نان موئیبل "Non Moveble املاک پائے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ زیرتعمیر و ترقی کے مرحلہ میں پائی جانے والی مختلف املاک (4.41) کروڑ روپئے مالیت پائے جانے کا اظہار کیا جبکہ ان کی اہلیہ شریمتی اندرا کے نام پر (2.80) کروڑ روپئے مالیتی "Moveble” اور (2.29) کروڑ روپئے مالیتی (Non – Moveble) املاک و اثاثہ جات کا اظہار کیا اور بتایا کہ اپنے فرزند رودراپھنی تیجا کے نام پر (17.04) لاکھ روپئے مالیتی موئیبل (Moveble) اثاثے پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی ذاتی طور پر کمائی ہوئی جائیدادوں کی مالیت (20.62) کروڑ روپئے اور آباء و اجداد سے حاصل جائیداد کی مالیت (2.51) لاکھ روپئے ہے ۔ مسٹر کے ای پربھاکر نے یہ بھی بتایا کہ مختلف بینکس و مالیاتی اداروں میں ان کے نام (15.48) کروڑ روپئے اور اہلیہ شریمتی اندرا کے نام پر (77.25) لاکھ روپئے کے قرضہ جات پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے حلفنامہ میں کن سروے نمبرات میں انہیں اور ان کے افراد خاندان کو زرعی و غیر زرعی اراضیات پائی جاتی ہیں ۔ مکمل تفصیلات کا اظہار کیا ۔ تلگودیشم پارٹی امیدوار نے اپنے حلفنامہ میں ان کے نام پر (AP21BW-4545) فارچونر کار ، اہلیہ شریمتی اندرا کے نام پر (AP21AL0444) ایم پی ڈبلیو کار اور (AP21 .Ac.7777) فارچونر گاڑیاں رہنے کا بھی انکشاف کیا ۔