کرنل ایم سوریہ پرکاش محکمہ سیول سپلایئز چیف ویجلنس آفیسر مقرر

آج عہدہ کا حصول جائزہ ، حکومت تلنگانہ کا اقدام
حکومت /31 جنوری ( سیاست نیوز ) عوامی تقسیمی نظام میں بہتری پیدا کرنے اور بدعنوانیوں کی روک تھام کیلئے اشیاء ضروریہ کے نظام کو معیاری بنانے کیلئے محکمہ سیول سپلائی کی جانب سے ویجلنس شعبہ کو مستحکم کیا جارہا ہے ۔ اس جانب اقدامات کے تحت سیول سپلائی کے نئے ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ چیف کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ کرنل ایم سوریہ پرکاش محکمہ سیول سپلائی کو ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ کے نئے چیف ہوں گے ۔ یکم فروری کو وہ اپنے نئے عہدے کا جائزہ حاصل کریں گے ۔ قبل ازیں ایک ریٹائرڈ ایس پی سطح کے عہدیدار کو یہ ذمہ داری دی جاتی تھی ۔ تاہم اب راشن ڈیلرز ، سپلائیز اور رائس ملز کے تقسیم نظام میں دھاندلیوں و بدعنوانیوں کو رکوانے کیلئے سخت اقدامات کیا گیا ہے۔ محکمہ کے اعلی عہدیداروں کا ماننا ہے کہ فوج کے عہدیدار کی خدمات سے نظام بھی بہتر ہوگا اور نام بھی بہتر بنے گا ۔ ایم سوریہ پرکاش کی 1977 کے دہے میں فوج میں بھرتی ہوئی اور انہو ںنے لداخ بارہمولہ اور جموں کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں خدمات انجام دیں ۔ آپریشن بلواسٹار ، آپریشن رکھشکھ ، آپریشن وجئے ، آپریشن پراکرما میں حصہ لیا ۔ اس طرح دہلی کے آرمی ہیڈ کواٹرز میں آرمڈ فاکنگ وہیکلس کے جوائنٹ ڈائرکٹر ڈی آر ڈی او میں میٹریل منیجمنٹ دیگر باوقار عہدوں پر خدمات انجام دی ۔