حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) آل انڈیا بینک ایمپلائیز اسوسی ایشن نے آج آر بی آئی اور وزارت فینانس پر زور دیا ہے کہ وہ تمام ریاستوں میں بینکوں کو مناسب کرنسی نوٹس فوری سربراہ کریں۔ جنرل سیکریٹری وینکٹ چلم نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے کئی ریاستوں میں بینکوں میں رقم نہیں ہے۔ عوام کو اپنے اکاؤنٹس سے رقم نکالنے میں دشواری ہورہی ہے۔ کئی اے ٹی ایمس پر بھی ’’نو کیاش‘‘ کے بورڈ آویزاں ہیں۔ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسوسی ایشن قائدین نے کہا کہ گزشتہ 16 ماہ کے دوران جب سے نوٹ بندی پر عمل شروع ہوا ہے، تمام اے ٹی ایمس میں رقومات کی کمی دیکھی جارہی ہے۔