ممبئی 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر آر بی آئی رگھو رام راجن نے آج کہا کہ کرنسی نوٹس پر سوائے گاندھی جی کے کسی اور کی تصویر نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے اس سوال پر کہ کرنسی نوٹس پر سائینسدان ہومی بھابھا اور رابندر ناتھ ٹیگو ر کی تصویر کیوں نہیں ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر کئی عظیم ہندوستانی ہیں۔ لیکن گاندھی جی سب سے بلند قامت ہیں ۔ کئی ہندوستانی ہیں جن کی تصویر کرنسی نوٹس پر آسکتی ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ہر ایک کے ساتھ کوئی نہ کوئی تنازعہ ہوسکتا ہے ۔