کرناٹک کے وزیر کی جائیدادوں پر انکم ٹیکس دھاوے

بنگلور، چینائی اور دہلی کے 10 مقامات پر تلاشی، ایک مہینہ میں دوسری مرتبہ کارروائی
بنگلورو ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے کرناٹک کے ایک وزیر ڈی کے شیوا کمار کی مختلف جائیدادوں پر اس ماہ کے اوائل پر کئے گئے دھاوؤں کے ضمن میں آج بنگلورو، چینائی اور دہلی کے 10 مقامات کی تلاشی لی۔ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’بنگلورو، چینائی اور دہلی کے 10 مقامات پر تلاشیاں اور دھاوے کئے گئے۔ یہ تمام جائیدادیں ڈی کے شیوا کمار کیسیس سے مربوط ہیں‘‘۔ عہدیداروں کے مطابق کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے رکن وجئے ملگنڈ کا گھر بھی شامل ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی جانب سے اگست کے پہلے ہفتہ میں شیواکمار کی جائیدادوں پر دھاوؤں کے بعد ایک بڑا سیاسی تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ شیواکمار نے بنگلور کے مضافات میں واقع ایک تفریحی مقام پر گجرات کانگریس کے 44 ارکان اسمبلی کو رکھا تھا جنہیں راجیہ سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کو رکھا تھا جنہیں راجیہ سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کی طرف سے مبینہ طور پر لالچ یا دھمکی کے ذریعہ خریدنے انحراف پر مجبور کیا جارہا تھا۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ملک کے 66 مقامات پر لگاتار تین دن تک کئے گئے دھاوؤں کے دوران 15 کروڑ روپئے مالیتی زیورات اور نقد رقم برآمد کی گئی تھی۔