پرتاپ گڑھ ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے آل انڈیا رولرس بار ایسو سی ایشن کے قومی صدر گیان پرکاش شکل نے اے سی جے ایم عدالت کنڈہ میں ایک رٹ داخل کر کے کرناٹک ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کے دوران سابق سی ایم یدی یورپا و پروٹیم اسپیکر بوپیا پر قومی ترانہ کے دوران باہر جانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ آل انڈیا رولرس بار ایسو سی ایشن کے قومی صدر گیان پرکاش شکل نے کہا کہ قومی ترانہ کے دوران سابق سی ایم یدی یورپا و پروٹیم اسپیکر بوپیا کے اچانک جانا ملک کے ساتھ غداری کے زمرے میں آتا ہے ۔
اس سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔اس سے بی جے پی منشاء عیاں ہوئی ہے ۔انہوں نے رٹ داخل کر عدالت سے قومی پرچم توہین انسداد ایکٹ 1971 کی دفعہ 3 کے تحت کارروائی و انصاف کا مطالبہ کیا ۔