بنگلورو۔12جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سرگرم جنوب مغربی مانسون کے تحت کرناٹک کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے عام زندگی متاثر ہورہی ہے اور کئی دریاؤں میں سطح آب تیزی سے بڑھ رہی ہے ‘ عہدیداروں نے آج یہاں یہ بات کہی ۔ جنوبی اضلاع چکمگلورو‘ شیواموگا‘ ہاسن ‘ کوڈاگو اور باگل کوٹ میں عام زندگی پر شدید اثر پڑا ہے جہاں گذشتہ کئی یوم سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کئی دریائیں بشمول کاویری ‘ تنگا ‘ بھدراوتی اور کرشنا بھر رہی ہے اور ان کی ذیلی دریاؤں کی سطح آب بھی بڑھتی جارہی ہے ۔متاثرہ اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کے احکام جاری کئے گئے ہے اور ضروری اقدامات جاری ہیں۔