کرناٹک کے حج بھون کو ٹیپو سلطان سے موسوم کرنیکی تجویز

بنگلورو ، 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے حج بھون کو ٹیپو سلطان سے موسوم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے ساتھ ہی بی جے پی نے مخالفت شروع کردی ہے۔ ریاستی وزیر اقلیتی بہبود اور امور حج ضمیر احمد خان کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایم پی شوبھا کارندلاجے نے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔