کرناٹک کے حالات 2019 کا ریہرسل : یشونت سنہا

بنگلورو 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر و باغی بی جے پی لیڈر یشونت سنہا نے آج کہا کہ کرناٹک میں معلق اسمبلی کے بعد جو حالات پیدا ہوئے ہیں وہ در اصل 2019 انتخابات کا ریہرسل ہیں اگر اس وقت بھی کسی اقلیتی حکومت کو حلف دلایا جاتا ہے ۔ یہاں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کو پیش ہونے کا موقع فراہم نہ کرتے ہوئے غلط مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے آل انڈیا انا ڈی ایم کے کی جانب سے ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اس پارٹی کے بی جے پی کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اقلیتی حکومت اقتدار میں آتی ہے اور صدر جمہوریہ کی جانب سے 15 دن کا وقت دیا جاتا ہے تو ایوان کی کارروائی میں خلل کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے اس میں توسیع حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کا رول ان کے مطابق یہی ہے کہ یہ دیھا جائے کہ عوام کی رائے کیا تھی اور موجودہ حکومت کو اکثریت حاصل ہے یا نہیں۔