منگلورو۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام)اکل بھارت ہندو مہا سبھا نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں 150نشستوں پر مقابلہ کرنے کا اعلان کی ہے ۔ہندو مہا سبھا کی ریاستی یونٹ کی صدر این سبرامنیا راجو نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اس کے امیدواروں کی پہلی فہرست اواخر فبروری میں جاری کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مہا سبھا ‘ بی جے پی کو اپنی نظریاتی یا سیاسی حلیف تصور نہیں کرتی ‘ کیونکہ یہ زعفرانی جماعت پہلے ہی اپنے ہندو توا نظریہ کو ترک کرچکی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سدا رامیا اقتدار پر واپس آنے اقلیتی طبقہ کی خوشامد کررہے ہیں۔