کرناٹک کی غذائی اجناس کی پیداوار میں 40 فیصد کمی

بنگلورو۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں امکان ہیکہ غذائی اجناس کی پیداوار میں مقررہ نشانہ برائے 2015-16ء سے 40 فیصد کمی آئے گی ۔ اس کی وجہ شدید خشک سالی ہے۔ کرناٹک کے تقریباً تین چوتھائی حصے میں قحط کی صورتحال ہے۔ 177 تعلقوں میں سے 136 قحط زدہ ہیں۔ 33.1 لاکھ ہیکٹر اراضی میں خریف کی فصل کیلئے بیج بوئے گئے تھے جن پر منفی اثر مرتب ہوا۔ جس علاقہ میں بیج بوئے گئے تھے ان میں سے 73 لاکھ ہیکٹر اراضی کی خریف کی فصل متاثر ہوئی ہے ۔ 12.56 لاکھ ہیکٹر اراضی کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔