بنگالورو28مئی(سیاست ڈاٹ کام )کرناٹک کانگریس کے نو منتخب رکن اسمبلی سدونییماگوڑا سڑک حادثہ میں چل بسے ۔یہ حادثہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں بنگالورو کے قریب تولائے سیگری چوراہا کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ گوا سے اپنے حلقہ جام کھنڈی واپس ہورہے تھے ۔ان کی کار کی بائیں طرف کا ٹائر پھٹ گیا جس کے سبب ان کی کا ردیوار سے ٹکرا گئی۔وہ ان 78کانگریسی ارکان اسمبلی میں سے ایک تھے جن کا انتخاب 12مئی کو ہوئے انتخابات کے موقع پر ہوا تھا۔مسٹر سدوباگل کوٹ لوک سبھاحلقہ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں اوروہ مرکز میں کوئلہ کے وزیرکے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔کرناٹک کانگریس نے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔