کرناٹک کابینہ میں 10 اکتوبر کو توسیع

بنگلورو۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ۔ جے ڈی (ایس) مخلوط حکومت کے چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے اعلان کیا ہے کہ 10 اکتوبر کو ریاستی کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ صدر پردیش کانگریس دنیش گنڈو راؤ نے بھی اس کی توسیع کی۔

لالو کے قریبی ساتھی کے گھر پر دھاوا
پٹنہ ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس کے ملازمین نے آج کئی عمارتوں پر جو آر جے ڈی رکن اسمبلی کی ملکیت ہیں ، جو لالو پرساد کے قریبی بااعتماد ساتھی سمجھے جاتے ہیں ، دھاوے کئے۔ جملہ 3 عمارتوں پر جو سید ابو دجانہ کی ملکیت ہیں ، دھاوے کئے گئے ۔ ابو دجانہ سرسند اسمبلی انتخابی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 3 ایکڑ اراضی پر جو ابو دجانہ کی ملکیت ہے ایک مال تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پر بھی محکمہ انکم ٹیکس نے دھاوے کئے۔ آر جے ڈی کے ترجمان رکن اسمبلی ایّا یادو نے ان دھاوؤں پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی کی ایماء پر کئے ہوئے دھاوے ہیں۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار ، لالو پرساد خاندان کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔